اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حسینی کی جانب سے آج پیر کو شہید عباس علی کے آبائی گاوں شاخ دولت خیل میں اسکے مزار پر سلامی اور مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں دور دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں تنظیمی جوانوں سمیت مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے مزار کو سادہ سلامی دی گئی۔ ذاکر سید لیاقت حسین اور ذاکر مرتضی حسین نے دعائے فرج پڑھی۔ اسکے بعد تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری نے مزار پر پھول چڑھائے اور اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں منیر آغا نے شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ایک جراتمند جوان تھے، جنہوں نے کرم کے دفاع جنگ میں طالبان کے خلاف بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ جبکہ مسجد پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا وہ مظاہرہ کیا جس کی شہید اعتزاز کے علاوہ کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا شہادت بے شک ایک اعلی مرتبہ ہے، لیکن شہادت کے بھی درجے ہوتے ہیں۔ شہید عباس علی نے نہایت دلیری کے ساتھ خود اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سینکڑوں مومنین کو بچا لیا۔ صدر تحریک نے مزید کہا کہ حکومت، سرکاری اور پرائیویٹ میڈیا کو چاہئے کہ شہید عباس علی کے کردار کو پوری دنیا میں اجاگر کرے، تاکہ دنیا اس سے سبق سیکھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید کے کردار کے اعتراف میں اسکے خانوادے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔ تاکہ پاکستانی قوم میں مزید عباس علی پیدا ہوکر دوسرے کے بدلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں۔
| قوم کے ہیرو شہید عباس علی کی آخری آرامگاہ |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| شہید عباس علی کے والد محترم محب علی صدر تحریک حسینی کے ہمراہ |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| صدر تحریک حسینی منیر آغا شہید کے قبر پر پھول چڑھاتے ہوئے |
![]()
| شہید کے مزار پر صدر تحریک حسینی کا مجلس سے خطاب |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| شہید کے مزار پر ذاکر مرتضی و سید لیاقت نوحہ پڑھتے ہوئے |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| تحریک حسینی کی جانب سے شہید عباس علی کے مزار پر سلامی اور مجلس کا پروگرام |
![]()
| شہید کے مزار پر صدر تحریک حسینی منیر آغا مجلس پڑھتے ہوئے |

.......
/169